ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) محکمہ ایکسائز ڈیرہ کی کارروائی، کروڑوں روپے کی منشیات سمگلنگ ناکام بنا دی۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق ملزموں کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی آئس برآمد ہوئی، 2 خواتین سمگلر سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار شدہ ملزموں میں سجی، سدرہ اور محمد رفیق شامل ہیں۔
ٹیکسی کار میں سوار یہ تینوں افراد ژوب سے ڈیرہ پہنچے تھے، دوران تلاشی قبضے سے 5 کلو 80 گرام آئس منشیات برآمد کی گئی، گرفتار شدہ افراد کی نشاندہی پر ڈیرہ میں موجود ایک ڈیلر کو بھی گرفتار کر لیا۔
پولیس نے گرفتار ملزموں کو عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔