کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے مصطفیٰ عامر کی گمشدگی سے متعلق درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹادی۔
عدالت نے درخواست گزار کو کیس کی تحقیقات میں تعاون کی ہدایت کردی، پولیس رپورٹ کے مطابق لاپتہ مصطفیٰ عامر کی لاش حب سے مل گئی ہے، کیس کی تحقیقات اے وی سی سی سے سی آئی اے پولیس کو منتقل کردی گئی ہے۔
پولیس رپورٹ نے مزید بتایا گیا کہ کیس میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے، درخواست مصطفیٰ عامر کی والدہ وجیہہ عامر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔