سیالکوٹ: سرکاری کوارٹر سے خاتون پولیس اہلکار کی لاش برآمد

Published On 17 February,2025 06:55 pm

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) تھانہ کینٹ کی حدود میں خاتون پولیس اہلکار اپنے سرکاری کوارٹر میں مردہ پائی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خاتون گھر میں موجود تھی کہ اچانک گولی چلنے کی آواز آئی، جانبحق خاتون نجف بی بی تھانہ کینٹ میں تعینات تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون پولیس اہلکار کو قتل کیا گیا یا خودکشی کی، تحقیقات کی جا رہی ہیں، جانبحق خاتون کا شوہر بھی پولیس کانسٹیبل ہے۔