مٹھی میں 15 سالہ لڑکی کی 60 سالہ شخص سے شادی، دلہے سمیت 10 افراد گرفتار

Published On 18 February,2025 04:53 pm

تھرپارکر: (دنیا نیوز) مٹھی میں 15 سالہ لڑکی کی 60 سالہ شخص سے شادی پر پولیس نے چھاپہ مار دیا۔

باراتیوں نے مزاحمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر مبینہ تشدد کیا، پولیس نے دلہے سمیت 10 سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے چھاپے کے باعث دلہن سیتا بھیل کو لواحقین نے چھپا لیا، پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے باوجود دلہن کا سراغ نہ مل سکا۔