اسلام آباد: (دنیا نیوز) کشتی حادثات کے بعد ایف آئی اے اہلکاروں کیخلاف سخت فوجداری کارروائی کی گئی۔
ایف آئی اے کے گوجرانوالہ، فیصل آباد اور کوئٹہ زونز میں 27 اہلکار گرفتارکر لئے گئے، ایف آئی اے کے 48 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف جبکہ 2 کو جبری ریٹائر کیا گیا۔
ایف آئی اے گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان کی شناخت عدنان علی اور ناصر محمود کے نام سے ہوئی ہے، ملزموں کو سیالکوٹ اور سرائے عالمگیر سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم ناصر محمود نے شہری کو یونان بھجوانے کے نام پر 27 لاکھ روپے ہتھیائے، انسانی سمگلنگ میں ملوث چنیوٹی گینگ کا اہم کارندہ بھی پکڑا گیا، چنیوٹی گینگ کے گرفتار افراد کی تعداد 8 ہوگئی، ملزمان 34 افراد سے یورپ بھیجنے کا جھانسہ دیکر 4 کروڑ روپے بٹور چکے تھے۔