اسلام آباد: (دنیا نیوز) لیبیا کشتی حادثے میں 16 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کے مطابق تین پاکستانی اس وقت ہسپتال میں ہیں، 10 پاکستانی اس وقت لاپتہ ہیں، کچھ پاکستانی اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ: وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی
مزید 40 افراد کی تصدیق کی جا رہی ہے، لیبیا کشتی حادثے میں سوار افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق ضلع کرم سے ہے۔