لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دار الحکومت میں عدالت نے 3 سالہ سوتیلے بیٹے کو قتل کرنے والے شخص کو موت کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل سیشن جج تنویر اعوان نے کیس کا فیصلہ سنایا، مدعی کے وکیل نے بتایا کہ مجرم عثمان نے سوتیلے بیٹے کو تشدد کرکے قتل کیا جس کے شواہد موجود ہیں۔
مجرم کے وکیل نے کہا کہ غلط فہمی کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے عدالت بری کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے گواہوں اور ثبوتوں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنا دیا اور مجرم کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔
مجرم کے خلاف تھانہ شیرا کوٹ پولیس نے 2023 میں مقدمہ درج کیا، مجرم پر سوتیلے بیٹے تین سالہ چاند علی کو قتل کرنے کا الزام تھا۔