کراچی: (شہباز خان) اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں 248.429 برآمد کر لی۔
اے این ایف ترجمان نے بتایا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے سیالکوٹ، راولپنڈی، مستونگ، شیخوپورہ اور لاہورمیں کارروائیاں کیں جس کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران ملزمان سے 222 کلو 713 گرام افیون، 25 کلو 580 گرام چرس، 136 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔
اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے ، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔