کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی کرپشن سرکل کی پولیس کے ہمراہ گلستان جوہر میں کارروائی، سابق اسسٹنٹ کمشنرگڈاپ زین العابدین چنہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
اینٹی کرپشن نے پولیس کی مدد سے کارروائی کی، ٹیم نوشہرو سے کراچی پہنچی تھی، قانونی تقاضوں کے بعد گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
گرفتار ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر کو آج گڈاپ سے ہٹاکر ایس اینڈ جی ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔