بصیرپورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Published On 22 February,2025 05:32 pm

بصیرپور:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے علاقے بصیرپورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی، واقعہ سرکل چوک شہامد میں ہیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے، مقتول کی فوری طور پر شناخت نہ ہوکسی، قتل دشمنی کا شاخسانہ تھا یا وجوہات کچھ اور تھیں، تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری گھروں میں محصور ہو گئے۔