فیصل آباد:(دنیا نیوز)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں مبینہ مقابلے میں 2 مبینہ ڈاکو ہلاک، ایک ڈولفن اہلکار شہید دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقابلہ تھانہ صدر کے علاقے خانوآنہ چوک میں ہوا جہاں ڈولفن اہلکاروں نے مشکوک موٹر سائیکل روکنے کی کوشش کی تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دو جوان آصف اور ظہور شدید زخمی ہوگئے۔
اسی طرح جوابی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
علاوہ ازیں ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے ڈاکوؤں اور زخمی جوانوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں اہلکار آصف زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
دوسری جانب آئی پنجاب نے واقعہ کے خلاف آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی اور شہید اہلکار کی قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔