شکارپور: (دنیا نیوز) جھان واہ تھانے کی حدود میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جان بحق ہوگئے۔،
پولیس حکام نے بتایا کہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا، چاچا نے اپنی سگی بھتیجی اور ایک نوجوان کو قتل کیا ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔