چارسدہ میں فائرنگ سے خواجہ سرا گلالئی جاں بحق

Published On 13 February,2025 04:36 pm

پشاور: (دنیا نیوز) چارسدہ میں فائرنگ کے واقعہ میں خواجہ سرا گلالئی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت فضل واحد عرف گُرگُرہ کے نام سے ہوئی، خواجہ سرا کو کمر میں گولی مار کر اور گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا۔

چارسدہ پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔