صوابی: (دنیا نیوز) سفاک باپ نے 4 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔
ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ صوابی کے علاقے یار حسین سڑہ چینہ میں پیش آیا جہاں سفاک باپ نے بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں کو یار حسین ہسپتال منتقل کر دیا گیا، قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سال سے 12 سال کے درمیان ہیں، مقتولین بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، بچوں کی 12 سالہ ضیاء، 10 سالہ عبدالرحمان، 8 سالہ ثناء کے ناموں سے شناخت ہوئی۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق بچوں کا قاتل باپ ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب سرگودھا میں ڈیرے پر سوئے 28 سالہ شخص کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا، 55 شمالی کا رہائشی فرخ عباس ڈیرے پر سو رہا تھا کہ فائرنگ کے بعد نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے نعش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔