تھانہ فیروز والا کے علاقہ میں دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا

Published On 13 February,2025 06:56 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ فیروز والا کے علاقہ میں دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول سیف الرحمان اورتنویر ڈیرے پر بیٹھے تھے، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

گولیاں لگنے سے سیف الرحمان اور تنویر موقع پر جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق دوہرے قتل کی واردات دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔