کھاریاں میں نامعلوم افراد نے 2 افراد کو قتل کر دیا

Published On 14 February,2025 01:10 am

کھاریاں: (دنیا نیوز) کھاریاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کر دیا۔

واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا، مقتولین میں 31سالہ نعیم اور 33سالہ مجیب شامل ہے، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہورگئے، واقعہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، واقعہ کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ملزموں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔