بہاولنگر میں پولیس کی کارروائی: الیاس ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزم گرفتار

Published On 25 February,2025 12:37 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الیاس ڈکیت گینگ کے 4 ملزموں کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزموں کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی 8 قیتی موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزموں کے قبضہ سے پولیس سے چھینی گئی رائفل بھی برآمد کر لی گئی۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار 4 رکنی گینگ درجنوں ڈکیتی، راہزنی جیسی وارداتوں میں ملوث ہے۔