شکار پور: (دنیا نیوز) تیغانی گینگ کے سرغنہ ڈاکو ایوب تیغانی نے پولیس اور رینجرز کے سامنے ہتھیار پھینک دیے۔
ایس ایس پی شکار رپور کے مطابق ایوب تیغانی مختلف تھانوں میں 13سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ، ایوب تیغانی دہشتگردی ،قتل ،پولیس پہ حملوں سمیت دیگر مقدمات میں ملوث رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچے میں پولیس رینجرز کے بڑھتے آپریشن کے باعث ڈاکو ہتھار ڈالنے پہ مجبور ہوئے، جو ڈاکو جرائم کی دنیا کو الوداع کریں گے ان کی قانونی معاونت کریں گے۔
ایس ایس پی شکار پور نے مزید کہا کہ پولیس اور رینجرز ڈاکوؤں کے خاتمے تک کچے میں آپریشن جاری رکھے گی۔