شکارپور: (دنیا نیوز) شکارپور میں مدیجی پولیس پر مسلح افراد کے حملے میں ایک پولیس اہلکارشہید ہوگیا۔
وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی شکار پورسے تفصیلات طلب کرلیں، انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کومتحرک کیاجائے، انٹیلی جینس نیٹ ورک کے تحت باقاعدہ نشاندہی کرتے ہوئے کامیاب ایکشن لیا جائے۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہید اہلکار کے گھر جائیں اور ان سے اظہار یکجہتی کریں۔