مردان: (دنیا نیوز) مردان میں پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ملزم مارا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق انتہائی مطلوب ملزم سلیمان عرف لیمبو کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تھانہ سٹی، شہبازگڑھی، طورو، ساڑوشاہ اور گڑھی کپورہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے مشترکہ کارروائی کی، ہلاک ملزم اقدام قتل، راہزنی، ڈکیتی، سمیت 10 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس ٹیم نے مؤثر جوابی کارروائی کی، ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد ہوئی۔