سوات میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ، حملہ آور بھی پکڑا گیا

Published On 28 February,2025 09:45 pm

سوات :(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈی پی او ناصر محمود کے مطابق واقعہ سیدو شریف میں پیش آیا، جہاں فائرنگ سے دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

ناصر محمود نے مزید بتایا کہ مرنے والے اور زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملزم نے ہسپتال میں بھی ہوائی فائرنگ کی اور فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا ، گرفتار ملزم سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔