پنجاب سندھ کو دیکھ کر اچھے پراجیکٹ لا رہا ہے تو سراہنا چاہئے: شرجیل میمن

Published On 01 March,2025 03:04 am

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب سندھ کو دیکھ کر اچھے پراجیکٹ لا رہا ہے تو سراہنا چاہئے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام آرہا ہے، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندی خوش آئند ہے، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا ماڈل دیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ چاہتے ہیں حکومت اور سرمایہ کار ملکر فائدہ مند کام کریں، بیرون ملک بیٹھ کر یو ٹیوبرز پاکستان مخالف فیک نیوز پھیلا رہے ہیں، غلط خبر دینے سے ملک کا نقصان ہو سکتا ہے۔