کراچی: (دنیا نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی نے ماہ صیام کیلئے گیس فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس ذخائر میں سالانہ 10 فیصد کمی کا سامنا، گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول اسی وجہ سے جاری کیا گیا۔
ایس ایس جی سی کے مطابق ماہ صیام میں گیس دستیابی دوپہر 3:30 بجے سے رات 10 بجے تک ہوگی۔
کمپنی کے مطابق گیس دستیابی کو دوبارہ بحال سحری کے اوقات میں صبح 3 سے 9 بجے تک کیا جائے گا۔
ماہ صیام میں مجموعی طور پر سوئی سدرن گیس کمپنی ساڑھے گیارہ گھنٹے گیس کی فراہمی معطل کرے گی۔