کراچی: (حمزہ گیلانی) او جی ڈی سی ایل نے تیل اور گیس ذخائر دریافت کر کے پیداوار کا عمل شروع کر دیا۔
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے خیر پور میں قائم کھارو فیلڈ سے تیل و گیس ذخائر کی تفصیلات سٹاک ایکسچیج کو بھیج دیں۔
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کھارو ون کنوئیں سے یومیہ 20 بیرل خام تیل اور 50 لاکھ یومیہ مکعب فٹ گیس کی پیداوار ہورہی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کھارو ون کنوئیں کو او جی ڈی سی ایل پروسسیسنگ پلانٹ سے جوڑ دیا گیا، گیس کی ترسیل کیلئے 6 سے 12.5 کلومیٹر طویل پائپ لائن کا استعمال کیا گیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے خط میں مزید لکھا ہے کہ خیر پور کھارو فیلڈ میں او جی ڈی سی ایل کے 95 فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی پرائیوٹ کے 5 فیصد شیئر ہیں، تیل و گیس ذخائر کی پیداوار سے ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔