اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں عوام کے بجائے کمپنیوں کو اربوں ڈالر سے نوازا گیا، گیس کی قیمتوں سے متعلق نیا نظام لا رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں ایسے فیصلے کیے جس کا خمیازہ عوام آج بھگت رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص کو 190 ملین پاؤنڈ دیئے اور کہتے ہیں کرپٹ نہیں، 450 کنال زمین لی اور کہتے ہیں کرپشن نہیں کی، یہ ریاست مدینہ تھی جو انہوں نے بنائی، کہاں وہ ریاست مدینہ اور کہاں ان کی باتیں۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ کس زبان سے ریاست مدینہ کا دعویٰ کرتے ہو؟ انہوں نے کابینہ سے فیصلہ کروایا کہ یہ ڈاکومنٹ سیکرٹ رہے گا، شہزاد اکبر ایک ماہ پہلے برطانیہ گئے اور کاغذات دستخط کیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے جرمانے والے اکاؤنٹ میں وہ رقم بھجوائی، پھر بھی یہ کہتے ہیں کہ چور نہیں۔