مٹھیاری میں کنویں سے گیس سپلائی دوبارہ بحال، پاکستان سٹاک ایکسچینج کو مطلع کر دیا گیا

Published On 24 November,2025 06:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ سے گیس سپلائی دوبارہ بحال ہوگئی، پاکستان پٹرولیم نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو مطلع کر دیا۔

خط میں کہا گیا کہ مٹھیاری ڈسٹرکٹ میں آدم ویسٹ فیلڈ کنویں سے گیس پیداوار ذخائر کی دریافت 2014 میں ہوئی، کنویں سےگیس ذخائرکی پیداوار کا عمل 2015 میں شروع ہوا تھا۔

کمپنی نے خط میں کہا کہ کنویں سے گیس ذخائر کی ترسیل 2019 میں پانی کی آمد بڑھنے سے مکمل بند ہو گئی تھی، اکتوبر 2025 میں کنویں سے گیس ترسیل دوبارہ بحال کرنے کیلئے سائیڈ ٹریک ٹیسٹنگ کاعمل کیا۔

خط میں کہا گیا کہ کنویں سے تقریباً 8.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار کا حصول ممکن ہوگیا۔