حکومت نے گیس چوری روکنے کا منصوبہ تیار کر لیا

Published On 12 January,2026 05:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کا گیس کی چوری روکنے کا منصوبہ، ملک بھر میں 7 ہزار 390 ٹی بی ایس سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ٹی بی ایس سسٹم سے پتہ چلے گا کہاں سے گیس چوری یا لیک ہو رہی ہے، ایک ٹی بی ایس سسٹم دس سے پندرہ ہزار میٹرز کو مانیٹر کرے گا۔

ایس این جی پی ایل سسٹم پر 6600 ٹی بی ایس لگائے گئے، ایس ایس جی سی کے سسٹم پر 790 ٹی بی ایس سسٹم لگائے گئے ہیں۔