کراچی:(دنیا نیوز) کاروباری ہفتے کا آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام ریڈ زون سے ہوا۔
کےایس ای 100 انڈیکس میں 532 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 13 ہزار 2و پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا،100 انڈیکس کی دوران ٹریڈنگ بلند سطح 1 لاکھ 14 ہزار 2 سو اور کم ترین سطح 1لاکھ13ہزار200 رہی۔
اسی طرح سٹاک مارکیٹ میں 444کمپنیوں میں سے119 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ اور 263 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ہوئی جبکہ 46 کروڑ 88 لاکھ مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 22 ارب روپے سے زائد رہا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 72 سے کم ہوکر 279 روپے 67 پیسے پر بند ہوا۔