سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز کمی، مزید500روپے تولہ سستا

Published On 01 March,2025 07:19 pm

کراچی :(دنیا نیوز) ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 500 روپےکمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپےکمی کے بعد 3 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔

10گرام سونےکی قیمت 438 روپےکم ہوکر 2 لاکھ57 ہزار 201 روپے ہے۔

دوسری جانب صرافہ مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا  تھا کہ عالمی بازار میں سونےکی قدر 6 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 857 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 5 سو روپے گھٹ کر 3 لاکھ 5 سو روپے کا ہوگیا تھا۔