سٹیٹ بینک نے پالیسی میں تبدیلی نہ کر کے استحکام کے بیانیہ کو مسترد کر دیا: مزمل اسلم

Published On 11 March,2025 11:09 am

پشاور: (دنیا نیوز) مشیرخزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک نے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہ کر کے استحکام کے بیانیہ کو مسترد کر دیا۔

حکومت کے معیشت استحکام بیانیہ پر ردعمل دیتے ہوئے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ افراط زر کے اعدادوشمار 2 فیصد سے کمی کے باوجود پالیسی ریٹ میں تبدیلی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی بلکہ استحکام کے بیانیہ کو مسترد کر دیا ہے، سٹیٹ بینک نے اعتراف کیا کہ زیادہ درآمدات اور کمزورمالیاتی آمد سے بیرونی خطرات بڑھ رہے ہیں۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ رپورٹ میں کمزور مالیاتی آمد کے درمیان بڑھتی ہوئی درآمدات سے بیرونی کھاتے پر دباؤ کا سامنا ہے۔