وفاقی حکومت کا مارچ کی تنخواہ اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ

Published On 13 March,2025 04:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے اچھی خبر، وفاقی حکومت نے مارچ کی تنخواہ اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہ اور پنشن 27 مارچ کو ادا کی جائے گی، وزارت خزانہ نے تنخواہ اور پنشن کے انتظامات کے لیے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو مراسلہ لکھ دیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق چاند کے رویت کے حساب سے عیدالفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہوگی، عید الفطرکے پیش نظر تنخواہ اور پنشن 27 مارچ کو ادا کی جائے گی۔