کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے کم ہوا، انٹربینک میں 280 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔