یکم مئی یوم مزدور پر سٹیٹ بینک اور تمام مالیاتی ادارے بند رہیں گے

Published On 29 April,2025 05:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے یوم مزدور کے موقع پر کمرشل بینکوں اور مالیاتی اداروں کی بندش کا اعلان کردیا۔

ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق بینک دولت پاکستان جمعرات یکم مئی 2025ء ’’یومِ مزدور‘‘ کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہے گا جس کے سبب کمرشل بینک اور مالیاتی ادارے بھی بند رہیں گے۔