کراچی :(دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 42 ہزار 200 روپے ہے۔
دوسری جانب اس حوالے سے صرافہ مارکیٹس کے تاجروں کا کہنا ہے کہ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1972 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 93 ہزار 381 روپے ہے۔
خیال رہے عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 23 ڈالر کمی کے بعد 3240 ڈالر فی اونس ہے ۔
واضح رہے گزشتہ روزبین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کمی کیساتھ 3263 ڈالر ہوگئی تھی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1114 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔