4 لاکھ سے زائد ماہانہ پنشن وصول کرنیوالوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

Published On 05 May,2025 09:21 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت نے آئندہ بجٹ میں 4 لاکھ روپے سے زائد ماہانہ پنشن وصول کرنے والوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ماہانہ 4لاکھ روپے پنشن پر 2.5 فیصد کا معمولی انکم ٹیکس عائد ہوسکتا ہے، ریٹائرڈ ججز، ریٹائرڈ افسران کی ماہانہ 4 لاکھ سے زائد پنشن پر ٹیکس لگے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں متوسط تنخواہ دار پر انکم ٹیکس کی چھوٹ میں رعایت دینے پر غور کیا جا رہا ہے، سالانہ 10 لاکھ آمدن تک انکم ٹیکس کی چھوٹ کی حد کو بڑھایا جا سکتا ہے جبکہ سالانہ 10 لاکھ روپے سے زائد آمدن قابل ٹیکس آمدن مقرر کی جا سکتی ہے۔