بجٹ: 287 کھرب 73 ارب 77 کروڑ کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

بجٹ: 287 کھرب 73 ارب 77 کروڑ کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

دستاویز کے مطابق پاکستان پوسٹ آفس کیلئے 50 لاکھ روپے، الاؤنسز و پنشن کیلئے 5 ارب 92 کروڑ 76 لاکھ 62 ہزار، گرانٹس و متفرق اخراجات کیلئے 60 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

فارن مشنز کیلئے 50 کروڑ روپے، شعبہ قانون و انصاف کیلئے 47 کروڑ 43 لاکھ 53 ہزار روپے، قومی اسمبلی کیلئے 6 ارب 85 کروڑ 22 لاکھ 50 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔

سینیٹ کیلئے 6 ارب 17 کروڑ 46 لاکھ ، 23 ہزار، بیرونی ترقیاتی قرضے اور ایڈوانسز کیلئے 774 ارب 95 کروڑ 32 لاکھ، صدر کے پبلک آفس کیلئے 93 کروڑ 37 لاکھ 46 ہزار روپے، صدر کے پرسنل آفس کیلئے 1 ارب 75 کروڑ 97 لاکھ رکھے گئےہیں۔

دستاویز کے مطابق غیر ملکی قرضہ جات مصارف کیلئے 10 کھرب 9 ارب 32 کروڑ 18 لاکھ، غیر ملکی قرضہ جات ادائیگیوں کیلئے 54 کھرب 72 ارب 22 کروڑ 17 لاکھ، قلیل المعیاد بیرونی قرضہ کی ادائیگی کیلئے 1 کھرب 99 ارب 81 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

آڈٹ کیلئے 9 ارب 86 لاکھ مختص ملکی قرضہ جات مصارف کیلئے 71 کھرب 97 ارب 92 کروڑ 81 لاکھ 98 ہزار، ملکی قرضہ جات کی ادائیگی کیلئے 140 کھرب، 7 ارب، 18 کروڑ، 94 لاکھ مختص کئے گئے۔

دستاویز کے مطابق سپریم کورٹ کیلئے 6 ارب 64 کروڑ، 51 لاکھ، اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے 2 ارب 17 کروڑ، الیکشن کمیشن کیلئے 9 ارب 86 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

وفاقی محتسب کیلئے 1 ارب 64 کروڑ، وفاقی ٹیکس محتسب کیلئے 7 کروڑ 39 لاکھ ، وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت سیکرٹریٹ کے لیے 23 کروڑ 53 لاکھ 26 ہزار مختص کیے گئے ہیں۔