کراچی :(دنیا نیوز) ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی(پی اے اے ) کے مطابق سٹیٹ بینک کے اشتراک سے ہوائی اڈوں پر کیش لیس ماڈل متعارف کرا رہا ہے، ایئرپورٹ پر صرف سٹیٹ بینک سے منظور شدہ ڈیجیٹل سروس فراہم کنندگان خدمات فراہم کرسکیں گے۔
پی اے اے نے بتایا کہ ہوائی اڈوں کے کاروباری اکائیوں/اداروں کو ’سٹیٹ بینک-لائسنس یافتہ‘ ڈیجیٹل نظام اپنانا ہوگا، ڈیجیٹل ادائیگی نہ اپنانے والے کاروبار یا کنسیشنرز جرمانے کے مستحق ہوں گے۔
علامہ ازیں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کو نقد ادائیگی کا آپشن بدستور دستیاب ہوگا، تاہم ڈیجیٹل ادائیگی کی حوصلہ افزائی ہو گی۔



