اسلام آباد: (دنیا نیوز) ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر بجلی صارفین کو 4 ارب 50 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ستمبر 2025 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی۔
سماعت کے دوران سی پی پی اے (سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی) حکام نے بتایا کہ ستمبر میں بجلی کی کھپت میں مجموعی طور پر 5 فیصد کمی ہوئی، جب کہ چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی سے اس دوران بجلی پیدا نہیں کی گئی۔
سی پی پی اے نے 37 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی، جس کی منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 50 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
نیپرا کا کہنا تھا کہ ایف سی اے مد میں 37پیسے فی یونٹ کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کیلئےہوگا اور کمی کا اطلاق ڈسکوزبشمول کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا۔



