انجینئرنگ گروپ کی سازش ناکام، پی آئی اے کا متبادل ذرائع سے فلائٹ آپریشن بحال

Published On 05 November,2025 01:32 am

کراچی: (دنیا نیوز) انجینئرنگ گروپ کی سازش ناکام ہوگئی، پی آئی اے کا متبادل ذرائع سے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا۔

ٹورنٹو، مانچسٹر، دبئی، مدینہ اور جدہ کیلئے پروازوں کی روانگی ہوئی، متعدد پروازوں کو تاخیر اور منسوخی کا سامنا کرنا پڑا، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے تمام مسافروں کو متبادل پروازوں کی پیشکش کر دی گئی، پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بہت جلد معمول پر آ جائیگا۔

انجینئرنگ گروپ کے غیر قانونی طور پر کام چھوڑنے کے باعث بحران پیدا ہوا، تنخواہیں نہ بڑھنے اور انتظامی دباؤ کیخلاف ایئر کرافٹ انجینئرز نے احتجاج کیا، طیاروں کی مینٹی ننس کلیئرنس کل رات سے بند کر دی تھی ہڑتال کے باعث قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن جزوی متاثر ہوا۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق تحریک کا مقصد پی آئی اے کی نجکاری کو سبوتاژ کرنا ہے، پی آئی اے لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہے، کام چھوڑنا قانونی طور پر جرم ہے۔