حج 2026ء کے واجبات وصولی: بینکوں کی نامزد برانچیں ہفتے کو بھی کھلی رہیں گی

Published On 14 November,2025 04:45 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) حج 2026ء کے واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کے لئے بینکوں کی نامزد برانچیں ہفتے کے دن کھلی رہیں گی۔

بینک حکام کے مطابق وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا،حج آپریشنز کے لیے تمام نامزد برانچیں 15 نومبر 2025ء بروز ہفتہ صبح 9:00 بجے تا دوپہر 2:30 تک کھلی رہیں گی۔

دوسری جانب حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو واجبات کی دوسری قسط ڈیپازٹ کرانے میں سہولت کے لئے فیصلہ کیا گیا۔