اسلام آباد:(دنیانیوز) پرائیویٹ سکیم کے تحت عازمین حج کی درخواستوں کی وصولی سست روی کا شکار ہونے سے مقدس فریضہ کی ادائیگی میں رہ جانے کا خدشہ بڑھ گیا۔
وزارت مذہبی امور نے سست بکنگ پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ ، سات روز میں صرف 1800 حج درخواستیں جمع ہو سکیں، وزارت مذہبی امور کی حج بکنگ فوری تیز کرنے کی پرائیویٹ آپریٹرز کو تحریری ہدایت کردی
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ آپریٹرز کو 19 ستمبر کو حج بکنگ کی اجازت دی گئی تھی۔ پالیسی کے تحت پرائیویٹ حج کی بکنگ کی آخری تاریخ 17 اکتوبر ہے۔عازمین حج کی مکمل فہرست 22 اکتوبر تک فراہم کرنا لازم ہے۔