سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل

Published On 23 August,2025 06:58 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ہو گیا۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ملک بھر سے 1 لاکھ 18 ہزار 60 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں، حج درخواستوں کی مزید وصولی کا کام ختم کر دیا گیا ہے، حج درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ وزارتِ مذہبی امور نے نصف حج اخراجات پہلی قسط کے طور پر وصول کیے، حج کے باقی اخراجات دوسری قسط میں وصول کیے جائیں گے۔

یاد رہے حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی یکم نومبر سے شروع کی جائے گی۔