کراچی: (دنیا نیوز) ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگیا، سٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر ایک ہفتے میں 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بڑھ کر 14 ارب 55 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 1 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 18 کروڑ 70 لاکھ ڈالر پر آگئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بڑھ کر 19 ارب 73 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔



