اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے برطانوی ایئر لائن کے بعد بنگلادیش کی بیمان ایئر لائن کو بھی براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق بنگلادیش کی بیمان ایئر لائن کو ڈھاکا کراچی کی براہ راست پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔
بیمان بنگلادیش ایئر لائن کو 3 ماہ کیلئے 30 مارچ تک پروازوں کی اجازت دی گئی ہے، اس دوران بنگلا دیشی ایئر لائن کو منظور شدہ روٹ کے ذریعے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے برطانوی ایئرلائن نورس اٹلانٹک کو پروازوں کی اجازت دے دی، وزیر دفاع
اس سے قبل پاکستان نے برطانیہ کی ایئرلائن نورس اٹلانٹک کو بھی پروازوں کی اجازت دے دی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ یہ ایئرلائن لندن، مانچسٹر اور برمنگھم سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کیلئے براہِ راست فضائی سروس کا آغاز کرے گی۔



