تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام منفی زون سے ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 1381 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 82 ہزار 569 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔
انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 84 ہزار 726 اوریومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 82 ہزار369رہی۔
سٹاک ایکسچینج میں 562 کمپنیوں میں سے 90 کمپنیوں میں اضافہ، 352 کمپنیوں میں کمی ہوئی، سٹاک ایکسچینج میں 65 ارب روپے مالیت کے 1 ارب سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔