صنعتی صارفین، کیپٹیو پاور پلانٹس اور سی این جی سٹیشنز کو دو دن کیلئے گیس بند کرنے کا فیصلہ

صنعتی صارفین، کیپٹیو پاور پلانٹس اور سی این جی سٹیشنز کو دو دن کیلئے گیس بند کرنے کا فیصلہ

ترجمان سوئی سدرن نے کہا کہ سی این جی سٹیشنز اور صنعتوں کو 17 جنوری صبح 8 بجے سے 48 گھنٹے کیلئے گیس بند رہے گی۔

سوئی سدرن ترجمان نے بتایا کہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو بہتر پریشر دینے کے لیے صنعتوں کو 48 گھنٹے کے لیے گیس بند کی جا رہی ہے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر رات 10 بجے سے صبح 05 بجے تک گیس بند رہے گی، گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول گھریلو اور کمرشل صارفین پر لاگو ہوگا۔