پاکستان میں آٹوفنانسنگ کی برق رفتار ترقی، حجم میں بڑا اضافہ

پاکستان میں آٹوفنانسنگ کی برق رفتار ترقی، حجم میں بڑا اضافہ

سٹیٹ بینک آف پاکستان نےآٹو فنانسنگ کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے، دسمبر24کےمقابلےمیں دسمبر25میں آٹوفنائنسگ 35.5 فیصد بڑھ گئی۔

آٹوفنانسنگ کا مجموعی حجم ایک سال میں235ارب روپے سے بڑھ کر319ارب روپےہو گیا، آٹو فنانسنگ نومبر25ء کے مقابلے دسمبر 25ء میں 0.3 فیصد بڑھی، ملک بھرمیں کریڈٹ کارڈ صارفین کی تعداد میں سالانہ 30.5 فیصد اضافہ ہوا۔

ہاؤس بلڈنگ قرض کے صارفین کی تعداد ایک سال میں 10.3 فیصد بڑھی، کنزیومر فنائنسگ کی شرح ماہانہ 1.1 فیصد اورسالانہ 15 فیصد بڑھ گئی۔