خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے خیبرپختونخوا میں تیل و گیس ذخائر کی دریافت کے بارے میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں لکھا گیا کوہاٹ میں بارگزئی فیلڈ میں ایکس ون کنوئیں سے یومیہ 3 ہزار 100 بیرل تیل ذخائر ملے جبکہ ناشپا بلاک کنوئیں سے یومیہ 8.15 ملین مکعب فٹ گیس کے نئے ذخائربھی حاصل ہوئے ہیں۔

بارگزئی ایکس ون کنوئیں کی کھدائی 30 دسمبر 2024 میں 5170 میٹر گہری کی گئی تھی جبکہ ذخائر کاویل ہیڈ فلوئنگ پریشر 3 ہزار 10 پاؤنڈ فی مربع انچ ہے۔

خط میں کہا گیا کہ ناشپا فیلڈ میں کھدائی کا عمل کامیاب ڈرل سسٹم کے ذریعے کیا گیا، ناشپا بلاک میں پی پی ایل، گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیوٹ لمیٹڈ اور جی ایچ پی ایل ورکنگ پارٹنرز ہیں۔