جام کمال سے چینی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تجارتی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق

جام کمال سے چینی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تجارتی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق

ملاقات کے دوران وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے کثیرالجہتی حکمتِ عملی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جبکہ زرعی شعبے میں تجارت کے فروغ کے لیے حکومتی اور کاروباری سطح پر تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے چین کے درآمدی ریگولیٹری فریم ورک سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی تاہم دونوں فریقین نے تجارتی معاملات میں مثبت پیش رفت کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل رابطے اور مکالمے پر اتفاق بھی ہوا۔

مزید برآں، ملاقات میں پاک چین شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔