پاکستان اور ترکیہ کے درمیان چاول کی تجارت بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان چاول کی تجارت بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نے عالمی قیمتوں کےمطابق چاول فراہم کرنے کی پیشکش کی جس میں قیمتوں میں مسابقت اور برآمدی حجم میں اضافے پر زور دیا گیا جبکہ حکومتی سطح پر چاول کی تجارت بھی زیر غور ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ترک سفیر کی ملاقات ہوئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان میں چاول کی بہترین فصل ہوئی اور وافر برآمدی سرپلس دستیاب ہے، ترکیہ کو باسمتی اور نان باسمتی چاول مسابقتی نرخ پرسپلائی کرنے کی یقین دہانی بھی کروا دی گئی۔

آزاد تجارتی معاہدے کے تحت کوٹہ اٹھارہ ہزار میٹرک ٹن بڑھانے پر زور دیا گیا۔

وزارت تجارت کے مطابق مذاکرات میں باسمتی چاول پرصفر یا کم ٹیرف پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک ترکیہ دوطرفہ تجارت پانچ ارب ڈالر تک بڑھانےکا ہدف ہے، اس حوالے سے کاروباری وفود اور بی ٹو بی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ آئندہ ہفتوں میں تکنیکی وفود کی ملاقات بھی متوقع ہے۔